خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے ؟ جانئے 

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے ...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے ؟ جانئے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 15 افراد انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 10 ہزار 375 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 379 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ 27 ہزار 139 ہوگئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس سے 234 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 162 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 15 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4185 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 838 ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -