90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کتنا جرمانہ ہوا؟

90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کتنا جرمانہ ہوا؟
90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کتنا جرمانہ ہوا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس نے 90 بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ کر ضبط کرلیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہری نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور سپیڈنگ کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ اسی گاڑی نے ایک بار ون وے اور تین بار لین کی خلاف ورزی کی ۔ مجموعی طور پر 90 بار ٹریفک قوانین پامال کرنے والی گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو 44 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور کا لائسنس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -