اردن کا شہری دو دہائیوں بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگیا

اردن کا شہری دو دہائیوں بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگیا
اردن کا شہری دو دہائیوں بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگیا

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن کا 44سالہ شہری عبداللہ ابوجابر 20سال  بعد اسرائیل کی جیل سے رہا ہوگیا ہے۔

عبداللہ ابوجابر کے گھر پہنچنے پر اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے خوب جشن منایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق  44 سالہ عبداللّٰہ ابو جابر نے دسمبر 2000 میں ایک اسرائیلی بس میں بم نصب کرنے کے الزام میں 20 سال طویل عرصے کی سزا پوری کی ہے۔بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان 1994 میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد ہزاروں اردنی باشندے اسرائیل میں کام کررہے تھے، ان اردنی شہریوں میں عبداللّٰہ ابو جابر بھی شامل تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -