کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا نائیجیرین شہری گرفتار ، غیر ملکی باشندہ پکڑا کیسے گیا ؟جان کر ہر کوئی پاکستانی اہلکاروں کو داد دے گا

کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا نائیجیرین شہری گرفتار ، غیر ملکی باشندہ ...
کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا نائیجیرین شہری گرفتار ، غیر ملکی باشندہ پکڑا کیسے گیا ؟جان کر ہر کوئی پاکستانی اہلکاروں کو داد دے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نائیجیرین شہری کو پکڑ لیا جو 1.8 کلو کوکین سے بھرے 114 کیپسول نگل کر 36 ملین مالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز کی نائجیریا سے آنے والی پرواز نمبر QR-632 کی کلیئرنس کے دوران ایک نائیجیرین شہری نیوبوزنکولس ایزوکی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اسلام آباد کے عملہ نے روک لیا ۔ پاکستان کسٹمز کے کاؤنٹر پر اسکیننگ کے دوران مسافر نے مشکوک حرکات ظاہر کی اور اسے ہسپتال لے جا کر ایکسرے کیا گیا تو اس کے پیٹ سے 1.8 کلو وزنی کوکین سے بھرے 114 کیپسول برآمد ہوئے۔ کوکین کی کل مالیت تقریبا 36 ملین ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور کلیکٹویٹ آف کسٹمز اسلام آباد کی جانب سے اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -