فلورملزایسوسی ایشن، محکمہ خوراک میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم 

فلورملزایسوسی ایشن، محکمہ خوراک میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم 

  

 لاہور(این این آئی)فلور ملزایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلورملز کی چیکنگ کیلئے متفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کار وضع کئے جانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی۔فلور ملزایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے رویے کیخلاف احتجاجاً آج بروز بدھ  سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا،تاہم ڈائریکٹر فوڈ سے فلورملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا، لیاقت علی خان،میاں ریاض نے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کے مطالبات تسلیم کر لئے،مشاورت سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیاہے پنجاب بھر کی فلورملز آج سے معمول کے مطابق سرکاری گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی کریں گی،فلورملز کی چیکنگ کیلئے متفقہ ایس اوپیز اور طریق کار وضع کیا جائیگا،ضلعی انتظامیہ اور فوڈ سٹاف نئے ایس اوپیز کے تحت فلورملز کی چیکنگ کریگا، آٹا میں نمی اور وزن چیک کرنے کیلئے 10تھیلوں کا وزن لیا جائیگا،ضلعی انتظامیہ "فلمز"ویب پورٹل کے ڈیٹا سے دکانوں کی چیکنگ کریگی،محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹا کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کریگا۔عاصم رضانے کہا پنجاب کی آٹا ضروریات کیلئے 16700 ٹن کوٹہ ناکافی ہے اسے کم ازکم21ہزار ٹن یومیہ کیا جائے۔لیاقت علی خان نے کہا سرکاری اور نجی گندم کی قیمتوں میں 900روپے فی من کا فرق بحران کا سبب بن رہا ہے۔

ہڑتال ختم 

مزید :

صفحہ آخر -