معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، بلیغ الرحمان

معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، بلیغ الرحمان

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سی ای او فاسٹ کیبلز غلام مرتضی شوکت کی قیادت میں کاروباری اور سماجی شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف انڈسٹریز سے وابستہ افراد میاں اختر، میاں مشتاق احمد، میاں تبسم علی، خالد فاروق، چوہدری عمران اللہ اور دیگر کی شرکت۔وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیاد ت کی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری اور ترقی پر مبذول ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بلا شبہ کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتیں اور کاروبار ترقی کرے گا تو بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری مشکل ترین حالات میں جس استقامت سے ملک میں کاروبار کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں قابل ستائش ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔گورنر نے کہا کہ کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کیلئے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت کا سولر پینلز پر عائد ٹیکس ختم کرنا کاروباری برادری کیلیے حوصلہ افزا اقدام ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک مخلوق خدا کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ ایک دوسرے کیساتھ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں تعاون کیا کرو۔اْنہوں نے کہا کہ تاجر برادر ی نے ہر مشکل وقت میں ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اورملک میں کورونا وباء کے دوران بھی تاجر برادری نے فلاحی کاموں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو راشن پہنچانے کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں۔

بلیغ الرحمان 

مزید :

صفحہ آخر -