جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے  مون سون بارشوں کی پیشگوئی  

جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے  مون سون بارشوں کی پیشگوئی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے  جولائی، اگست، ستمبر  3 مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 140.8 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے دوران سندھ، پنجاب سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اس دوران میدانی علاقوں دریاؤں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کیلئے پانی کی وافر دستیابی کے مؤثر اثر پڑے گا۔  
 مون سون 

مزید :

صفحہ آخر -