بڑے پیمانے پر فنڈنگ ہوئی،کچھ دنوں میں پتہ چل جائیگا، اکبر ایس بابر

 بڑے پیمانے پر فنڈنگ ہوئی،کچھ دنوں میں پتہ چل جائیگا، اکبر ایس بابر

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ بہت بڑے پیمانے پر فنڈنگ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے معاشی ماہر نے ہماری جائزہ رپورٹ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ وہ دلائل دینگے، اس کے بعد ہمیں موقع دیا جائیگا اور ہم دلائل دینگے، اگر کوئی رکاوٹ نہیں آتی تو یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ جاتا۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی غیر قانونی فنڈنگ ایک بڑے مقصد کیلئے کی جاتی ہے، اس فنڈنگ کا مقصد پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا تھا۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں ایسے انکشافات ہونے جارہے ہیں، پتہ چلے گا کہ بہت بڑے پیمانے پر فنڈنگ ہوئی، میں آپ کے سامنے شواہد بھی دونگا۔

اکبر ایس بابر 

مزید :

صفحہ آخر -