پاکستان سے3919عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان سے3919عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج فلائٹ آپریشن تین دن میں 3919 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ گزشتہ رات پاکستان سے روانہ ہونے والی 8 حج پروازوں سے 1710 مزید عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔اسلام آباد سے چار جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی،جمعرات کو 5 حج پروازوں کے ذریعے مزید 1330 حجاج حجازِ مقدس روانہ ہوں گے۔ 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کے لئے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے۔مکہ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونین حج پر مشتمل فلاحی عملہ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا۔ پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ مدینہ اور جدہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں۔پولیس، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔شعبہ گمشدگی، ہیلپ لائن، حرم گائیڈز، مانیٹرنگ اور مدینہ آمد و روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے۔وزارت مذہبی امور کے تحت روانہ کیا گیا تمام تر ویلفیئر سٹاف سرکاری ملازمین پر مشتمل ہے۔

روانگی

مزید :

صفحہ آخر -