پنجاب پولیس کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 35ارب اضافے کی ڈیمانڈ

پنجاب پولیس کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 35ارب اضافے کی ڈیمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(یونس باٹھ)پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے،پولیسنگ کروانی ہے تو خرچہ بھی ہو گا،خرچے کی یہ ڈیمانڈ پنجاب پولیس کی طرف سے سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس نے حکومت سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔پنجاب پولیس کی طرف سے مالی سال 2023-2022 کیلئے اضافی  بجٹ کی فرمائش سامنے آئی ہے۔نئے مالی سال کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے ایک سو ستائیس ارب روپے کے بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 35 ارب روپے زیادہ ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے 127ارب روپے ڈیمانڈ کرنیوالی پنجاب پولیس کو گزشتہ سال بانوے ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجا ب پولیس کے بجٹ کا 80 فیصد حصہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں کیلئے مختص ہوتا ہے، بیس فیصد بجٹ کو آ پریشنل امور کیلئے مختص کیا جاتا ہے۔یاد رہے چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمی کے حکومتی فیصلے کے بعد متعدد منصوبوں پرکٹ لگایا جارہا ہے۔
پنجاب پولیس

مزید :

صفحہ آخر -