ڈربن میں پاکستانی بزنس مین  گھر کی دہلیز پر قتل

 ڈربن میں پاکستانی بزنس مین  گھر کی دہلیز پر قتل

  

جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستانی بزنس مین کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق محمد سفیان رات کے وقت ڈربن میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے،مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،پولیس نیتفتیش شروع کر دی ہے،پاکستانی کمیونٹی نے محمد سفیان کے اندوہناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،کمیونٹی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ قاتلوں کو فوری قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

قتل

مزید :

صفحہ آخر -