ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔ غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کاکہناہے یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کوکن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دئیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدرپر بیرونی حکومتیں اثرانداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات خدشات کاشکار بنے ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -