فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو پر حملے سے تعلق پر متعدد پاکستانی گرفتار

  فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو پر حملے سے تعلق پر متعدد پاکستانی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 روم(آئی این پی)اٹلی کی انسداد دہشتگردی پولیس اور یوروپول نے گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو پر 2020ء میں حملے سے تعلق کے الزام میں کئی پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے جریدے چارلی ہیبڈو پر 2020ء  میں حملہ کرنیوالے پاکستانی ظہیر حسن محمود سے تعلق کے الزام میں اٹلی اور بیرون ملک کئی پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔اطالوی پولیس کے مطابق یوروپول کے یورپیئن کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے فرانس اور اسپین کی انسداد دہشت گردی پولیس سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد جج نے“بین الاقوامی دہشت گردی”سے تعلق پر 14 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔مقامی اخبار کے مطابق اطالوی پولیس نے حملے میں ملوث اسلامی شدت پسند گروپ کے 8 ارکان کے وارنٹ حاصل کئے، تحقیقات کا آغاز جینوا سے کیا گیا کیونکہ ایک مشتبہ شخص اسی علاقے میں رہائش پذیر تھا جبکہ باقی ارکان اٹلی کے دیگر علاقوں، فرانس اور اسپین سے تعلق رکھتے تھے۔
گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -