نشتر، کرونا شبہ میں 1 مریض زیرعلاج

نشتر، کرونا شبہ میں 1 مریض زیرعلاج

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز بھی  کورونا (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

مرض کے باعث  کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔جبکہ  نشتر ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے 941 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020  سے لیکر  08  جون  2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 941 تک برقرار رہی ہے.جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ جبکہ کورونا کے شبہ میں 01 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 949  افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  40 خالی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -