ملتان:سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف ایکشن پلان تیار 

ملتان:سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف ایکشن پلان تیار 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گلیوں اور سڑکوں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے نئی حکمت عملی اپنا لی ہے۔اب ایم ڈبلیو ایم سی  ملبہ پھینکنے والے شہری کو نوٹس جاری کرے گی جس کے  ذریعے شہری کو24گھنٹے کے اندر ملبہ اٹھانے کی وارننگ دی جائے گی۔ملبہ نہ اٹھانے کی صورت میں کارپوریشن کا بلڈنگ انسپکٹر شہری پرجرمانہ عائد کرے گا یا اس کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کرے گا۔سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے اولڈ بہالپور اور طارق روڈ کے سنگم پر واقع کثیرالمنزلہ بلڈنگ کا ملبہ سڑک پر پھیکنے پر مالک کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے پلازوں اور کوٹھی مالکان کا ملبہ کمپنی کیوں اٹھائے؟انہوں نے کہا ہے کہ کمرشل پلازے اور کوٹھیاں تعمیر کرنے والے تعمیراتی ملبہ سڑک پر پھینکنے کی بجائے خود ٹھکانے لگائیں۔محمدفاروق ڈوگر نے  آپریشنل سٹاف کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم ہے اور کہا ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز ملبہ کی صورت میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کریں جوکہ ملبہ پھیکنے والے شہریوں کو نوٹس جاری کرے گا۔سی ای او کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سڑکوں اور گلیوں میں ملبہ پھینکنے والے درجنوں شہریوں کو  نوٹس جاری کردئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -