چوک میتلا، کریک ڈاؤن،نو سرباز گروہ گرفتار،کارروائی شروع

چوک میتلا، کریک ڈاؤن،نو سرباز گروہ گرفتار،کارروائی شروع

  

 چوک میتلا(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)چوک میتلا سپیشل برانچ ٹبہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

سلطانپور میلسی کی سربراہی میں مختلف خفیہ ایجنسیوں اور مقامی پولیس ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کا چوک میتلا سردار ٹاون 166/WB میں کریک ڈاون ہوااوڈ راجپوت برادری کے 6 افراد گرفتار جو سادہ لوح عوام کو موبائل ڈیلنگ۔ جاز کیش۔ جیتو پاکستان۔ لاٹری۔ جیسے فراڈ کر کے لوٹنے میں مصروف تھے کریک ڈاون کے دوران مشہور معروف نوسرباز گروہ عبدلشکور ولد ولی محمد اوڈعبداللہ عرف لالہ ولد حاجی محمد اوڈمحمد یوسف ولد ولی محمد اوڈعبدلروف عرف روبا اوڈمحمد رمضان ولد عبداللہ اوڈمحمد منیر ولد عبدلشکور قوم اوڈ سکنائے 166/WB سردار ٹاونکو گرفتار کیا جو اپنے گھروں میں مختلف دفاتر بنا کر لوگوں کو فون کے زریعے لوٹ رہے تھے موقع سے موبائل فونز۔ لیب ٹاپ۔ وزٹنگ کارڈ۔ جعلی کرنسی۔ GLI گاڑی اور مختلف اشیا برامد ہوئیں یہ گروہ پورے پنجاب کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا ٹبہ سلطانپور کی پولیس ان ملازمان کے خلاف قانونی سخت کارواء 2 مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -