خاتون سمیت دوافراد جھلس کر جاں بحق

 خاتون سمیت دوافراد جھلس کر جاں بحق

  

ملتان، بارہ میل(وقا ئع نگار،نامہ نگار)بارہ میل کمبوہ کالونی کا رہائشی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

محمد حسین قوم بدھرا موچی جو کہ محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور میں ایک رائس مل میں کام کرتا تھا،دوران ڈیوٹی دھان کی صفائی کے دوران گرم پانی والے بڑے برتن میں گر گیا،جسم بری طرح جھلس گیا تھا،لاہور کی مقامی پولیس نے ڈیڈ باڈی کو چوبیس گھنٹے سرد خانے میں رکھا اور بعد میں نعش کو ورثا کے حوالے کردیا،مرحوم کے دو چھوٹے چھوٹے بچے تھے جن کی نماز جنازہ بارہ میل میں ادا کی گئی اور بعد میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناء شاہ شمس پولیس کے علاقے قاسم پور نہر کے قریب مرحبا پل کی رہائشی فاطمہ بی بی  کے گھر میں  آگ لگ گئی آگ لگنے سے خاتون فاطمہ بی بی    جاں بحق ہو گئی اس کی عمر 45 سال تھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -