انتخابی فہرستیں 19جون تک ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں رکھنے کافیصلہ

 انتخابی فہرستیں 19جون تک ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں رکھنے کافیصلہ

  

راجن پور، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر،بیورور(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پورٹ،  نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ٹائم لائن کے مطابق ضلع وہاڑی میں 381 ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں تاکہ ووٹر انتخابی فہرستوں کا معائنہ کیا جاسکے  انتخابی فہرستیں 19 جون 2022 تک ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں رہیں گی  عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈسپلے سنٹرز پر جا کر اپنے ووٹ کا اندراج چیک کریں اگر اندراج نہ ہے تو اندراج کروائیں جس کے لئے فارم 15 استعمال کیا جائے گا کسی ووٹر کے ووٹ پر اعتراض کے لیے فارم  16 استعمال کیا جائے گا  ووٹر اپنے کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کریں یہ تمام فارم ڈسپلے سنٹرز پر دستیاب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی کی عوام کے لیے جس گاں میں ڈسپلے سنٹر ہے اس سنٹر پر گاں کا ٹیچر تعینات کیا گیا ہے تا کہ ووٹر کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ عوام ڈسپلے سنٹرز کے اس تصدیقی عمل سے فائدہ اٹھائیں ووٹ صرف شناختی کارڈ پر موجود پتہ پر درج ہو سکتا ہے۔ یاد رہے یہی انتخابی فہرستیں آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں استعمال ہوں گی۔دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے شہریوں کو عام انتخابات سے قبل اپنے ووٹوں کی تصدیق کے مواقع فراہم کرنے کا عمل جاری ہے،ووٹوں کی تصدیق کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،اس سلسلہ میں ریجنل الیکشن کمشنر فضل حکیم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازیخان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور میں قائم  ڈسپلے مراکز کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے انہوں نے گورنمنٹ شہدا اے پی ایس ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں قائم ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا،انہوں نے ووٹرز کے اندراج اور کوائف کی تبدیلی کے حوالے سے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر آگاہی دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ابتدائی غیر حتمی انتخابی فہرستوں کو عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع میں آویزاں کر دیا گیا ہے جو کہ 19 جون 2022 تک ڈسپلے سینٹرز میں موجود رہیں گی،شہری وہاں جا کر ووٹر لسٹ میں اپنا ووٹ چیک اور اس میں تبدیلی کرا سکتے ہیں. علاوہ ازیں ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے ضلع میں 240ڈسپلے سنٹر قائم کیے ہیں جہاں انتخابی فہرستوں کے اعتراضات کیلئے افسران تعینات کیے گئے ہیں.دریں اثناء الیکشن کمیشن اف پاکستان کے حکم کے مطابق ضلع راجن پور میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لیے 225ڈسپلے سنٹر قائم کرتے ہوئے پچیس اسٹنٹ رجسٹریشن افسران ڈپٹی ڈی ای او ز کی تقرری کر دی ہے۔ عوام کسی بھی پریشانی کی صورت میں دفتر سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور محمد اصغر علی ڈاہا۔ واسٹنٹ کمشنر افسر مرزا ندیم ثاقب نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام اکیس مئی سے شروع ہو گا۔ غیر حتمی انتخابی فہرستیں ہر ڈسپلے سنٹر پر اویزاں کی جائیں گی۔  امیدوار اور ووٹرز  ووٹر لسٹیں ملاحظہ کرکے اپنا نام اور اندراج او رغلطی کی صورت میں درستگی کراسکے گا۔ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لیے تمام فارم سنٹر انچارج کے پاس موجود ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -