مہنگائی،عوامی مسائل کاواحد حل الیکشن،جہانزیب کھچی
میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیراوررکن صوبائی اسمبلی محمدجہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پٹرول بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے باوجود بھی ڈالر کو 200 روپے سے نیچے نہیں لا سکی۔روزبروز ملکی مسائل(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
میں اضافہ ہورہا ہے غریب افراد کو احساس پروگرام سے ملنے والی رقوم سے ان کے گھر کا چولہا روشن تھا اب اس رقم میں ردوبدل کیا جارہا ہے جس سے اس کا چولہا بجھ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں شہریوں اور کارکنوں کے وفود سے اپنی اقامت گاہ پر ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشیات پر غیرمفید تجربات کیے جارہے ہیں جس کی بناپر روز بروز عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے حالات میں الیکشن بہتر حکمت عملی ہے انہوں نے کہا کہ کھچی گروپ نے 2018 کے الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے ان کی تکمیل۔کی گئی اگر بیرونی مداخلت نہ ہوتی تو ڈیڑھ سال میں مزید پراجیکٹ مکمل کیے جاتے انہوں نے کہا کہ ہم نے تھانہ تحصیل کی بجائے ہمیشہ تعمیروترقی کی سیاست کی ہے اپنے مفاد کو پس پشت ڈال کر ملک قوم اور حلقے کے مفاد کو اولیت دی ہے اور آئندہ بھی ہمارا یہی نصب العین رہے گا۔