دوچور گرفتار،ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سونا برآمد،تفتیش شروع 

دوچور گرفتار،ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سونا برآمد،تفتیش شروع 

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے ایک کلو سے زائد وزنی طلائی زیورات برآمد کر لیے، چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر واردات کی تھی چوری شدہ قیمتی پسٹل بھی برآمد، پولیس کی فوری کارروائی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ بڑی واردات صرف چار گھنٹوں میں ٹریس کر لی گئی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غلام دستگیر خان لنگاہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ  تھانہ کوٹسمابہ کی حدود دڑی عظیم خان کی کاروباری شخصیت عبدالغفار عباسی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کو تالے لگا کر کہیں گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں فون پر اطلاع ملی کے ان کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں، انہوں نے فوری طور پر ایس ایچ او کوٹسمابہ جام آفتاب احمد سے رابطہ کیا جنہوں نے چوکی انچارج ترنڈہ سوائے خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا رمضان جو کہ جائے واردات کے قریب ترین تھے سے کہا کہ وہ موقع پر پہنچیں وہ بھی پہنچ رہے ہیں، ایس ایچ او ان کے اور ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کے علم میں وقوعہ دیتے ہوئے فوری موقع پر پہنچے، ڈی پی او محمد علی ضیا نے طلائی زیورات کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ہرصورت اسے ٹریس کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او جام آفتاب احمد، چوکی انچارج رانا محمد رمضان  پر مشتمل ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ایسے ملزمان کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا جو کہ مشکوک ترین تھے اور آخر کار صرف چار گھنٹوں میں دونوں ملزمان  نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ مالیت کے ایک سو دس تولے وزنی طلائی زیورات اور چرایا گیا پسٹل 9mm بھی برآمد کروا دیا جو کہ پولیس کارکردگی کی ایک اعلی مثال ہے، انہوں نے اس موقع پر طلائی زیورات اور پسٹل اصل مالک کے حوالے کیے اور ایس ایچ او جام آفتاب احمد اور چوکی انچارج رانا محمد رمضان کو نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -