روجھان میں دوہراقتل،3مرکزی ملزم گرفتار،تحقیقات کا دائرہ وسیع

روجھان میں دوہراقتل،3مرکزی ملزم گرفتار،تحقیقات کا دائرہ وسیع

  

روجھان،راجن پور(نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 سبزانی کی حدودمیں غیرت کے نام پردوہرے قتل کے3 مرکزی ملزمان گرفتارکر لیے گئے ڈی پی اوراجن پور محمد افضل کی جانب سے واقعہ کا فوری نوٹس لیا گیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ایس ایچ او سبزانی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی پولیس ٹیم کی کاوشوں سے ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا  ملزمان قیصر، رفیق اور جمیل کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیاگرفتار ملزمان میں 1 مقتولہ کا سگہ بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار ہیں۔ گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا ملزمان نے قتل کے بعد نعشوں کو باندھ کر دریا برد کر دیا تھا پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 19/22 کا اندرج کیا گیا تھا پولیس کا نعشوں کی تلاش کے لیئے ریسکیو کے ہمراہ دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -