قوموں کی تقدیر بدلنے میں قلم  کا بنیادی کردار،سید ذیشان اختر

 قوموں کی تقدیر بدلنے میں قلم  کا بنیادی کردار،سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،بیورورپورٹ) نائب امیرجماعت (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

اسلامی جنوبی پنجاب سیدذیشان اختر نے کہا ہے کہ قلم اور قلم کار کی اہمیت و ضرورت ہر دور میں مسلّم رہی ہے۔ قلم کی گواہی خود خالق کائنات نے دی ہے، جو اس کی عظمت، اہمیت و ضرورت کی دلیل ہے۔ قلم علم و دانش اور تہذیب انسانی کے ارتقا کا ذریعہ ہے۔ قلم کی بدولت انسان غاروں سے نکل کر مہذب دور میں رہائش پذیر ہوا۔ قلم نے قوموں کی تقدیر بدلنے اور غفلت میں ڈوبی قوموں کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی آزادی میں قلم کا اہم کردار ہے قلم کی حرمت اور معاشرے کی اصلاح کالم نگار کی ذمہ داری ہے۔ وہ دفتر جماعت اسلامی میں بہاولپورکالمسٹ کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیئے گئے استقالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قلم سے معاشرتی اصلاح نہایت احسن انداز میں کی جاسکتی ہے۔ صدیوں سے اہل علم و دانش قلم کے ذریعے یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔کالم نگاری کی سماجی و سیاسی، تہذیبی و تمدنی، اخلاقی اور ہمہ گیر وسعت و معنویت اور افادیت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ مخلص اور اچھا کالم نگار ہزاروں لوگوں کی کردار سازی کرسکتا ہے۔ اس کا قلم غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح ثابت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس کے الفاظ رائے عامہ بدلتے ہیں۔ اس کے نظریات و افکار قارئین کے ذہنوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔ سچا کالم نگار اپنے قارئین سے محبت کرتا ہے اور محبت میں جھوٹ، ریا کاری اور منافقت نہیں ہوتی، بلکہ حق اور سچ ہوتا ہے۔ وہ اخلاص، مثبت اور معتدل سوچ کے ساتھ لکھتا ہے اور اپنے مفادات کی خاطر کبھی ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔ اس کے پیش نظر حقائق ہوتے ہیں۔ کالم نگار ایک مصلح کی طرح ہوتا ہے۔ معاشرے کے سامنے صحیح اور غلط راہ کی نشاندہی کرنا اس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔تقریب سے نومنتخب صدر اقبال عباسی نے بہاولپور کالمسٹ کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خطے کے مسائل کو بہتر انداز میں اپنے کالمز کے ذریعے اجاگر کرنا اور حکومت وقت کو ان کے مسائل کے حل کیلئے قائل کرنا ہمارا اولین مقصد ہیں۔تقریب سے،سرپرست نصیر احمد ناصر،چیئر مین راجہ شفقت الرحمن،جنرل سیکرٹری انور گریوال،عبدالخالق قریشی،ذیشان لطیف،خازن راشد ہاشمی،عارف عاصم و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -