کوٹ ادو،پاک فوج کی حمایت میں ریلی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے ریلوے چوک تک پاک (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،ریلی میں میونسپل کمیٹی کے افسران چیف آفیسر نعیم الحسن صدیقی، ایم او ایف طہ حسین،انفورسٹمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن بھٹہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی،ریلی شرکا نے قومی پرچم، پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے،ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،ریلی کے اختتام پراسسٹنٹ کمشنرعامرمحمود نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے ہیں، ہم اپنے پاک وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔