سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا رحیم یار خان کادورہ
ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
محمود کا رحیم یار خان کا دورہ رحیم یار خان سیوریج سکیم کا معائینہ کیا چند روز قبل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور آئیندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیئے مربوط حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اُنھوں نے تحقیقات کے لیئے کمیٹی بنانے کے لیئے احکامات جاری کر دیں ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام مین ہولز کو فوری مکمل کر کے بند کیا جائے اور زیر تعمیر سیوریج سکیموں کے گرد مناسب حفاظتی انتظامات کیئے جائیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ ایسی غفلت نا قابل برداشت ہے۔تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میونسپل کارپوریشن،ہائی وے اور پبلک ہیلتھ ایسے تمام مقامات جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔تعمیراتی کام پر نمایاں (خبردار) کے بورڈ لگائے جائیں۔اس موقع پر سپریڈنٹ انجینئرنگ جاوید شکیل،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال،کمشنراور ڈپٹی کمشنر آفس کے آفیسران بھی موجود تھے۔