سرکاری کوارٹرز  واگزار کرانے کی کوشش،میٹروپولیٹن ٹیم پر مافیا کا حملہ

 سرکاری کوارٹرز  واگزار کرانے کی کوشش،میٹروپولیٹن ٹیم پر مافیا کا حملہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)لانگے خان باغ کے نزدیک سرکاری کوارٹر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کا قبضہ وہگزار کرانے کیلئے جانے والی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا،ٹیم نے قبضہ واہگزار کراتے ہوئے حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ چہلیک میں استغاثہ جمع کرادیا۔تفصیل کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے لانگے خان باغ کے نزدیک سرکاری کوآرٹر محمد خالد نامی ڈرائیور کو آلاٹ کیا گیا تھا جس کی وفات کے بعد مذکورہ ڈرائیور کے لواحقین نے سرکاری کوآرٹر ارشد اور مقصود نامی شخص کو کرائے پر دے دیا تھاجو اس پر قابض ہوگئے تاہم میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کوآرٹر محمد آصف نامی ڈرائیور کو آلاٹ ہونے پر ریگولیشن برانچ کی ٹیم قبضہ لینے پہنچی تو انھوں نے ٹیم پر حملہ کردیا جس پر ریگولیشن برانچ نے مزید عملہ طلب کرلیا اور قبضہ واہگزار کراتے ہوئے مذکورہ قابضین کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس تھانہ چہلیک کو استغاثہ جمع کرادیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -