ڈیزل،مرمت فنڈ بند،پولیس گاڑیاں ”قید“وارداتوں میں اضافہ

 ڈیزل،مرمت فنڈ بند،پولیس گاڑیاں ”قید“وارداتوں میں اضافہ

  

بارہ میل(نامہ نگار)باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ضلع بھر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

کے تھانوں میں سرکاری گاڑیوں کا ڈیزل اور مرمت وغیرہ کا فنڈز پچھلے دس دن سے بند کردیا گیا جس سے گشت کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے،تھانوں کی حدود میں چوریاں و ڈکیتیاں عام ہوگئی ہیں،متعلقہ تھانوں کے پولیس ملازمین مخیر حضرات کی تلاش میں رہتے ہیں،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا نے مقامی تھانوں کے ملازمین کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ڈیزل و مرمت کا بندوبست خود کریں،حکام بالا نوٹس لے اور تھانوں کے لیے ڈیزل اور مرمت وغیرہ کے لیے فنڈز جاری کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -