کچہ میں آپریشن،ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹراحسان صادق نے اعلی سطحی افسران کیساتھ اجلاس کیاجس میں آر پی ڈی جی خان اور اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت شریک ہوئے آر پی او بہاولپور، ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
او راجن پور بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس میں کچہ آپریشن بارے تفصیلی جائزہ لیا گیاڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی کچہ میں جرائم کے مکمل خاتمہ کیلیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، کچہ سمیت جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن البدر کا بھی جائزہ لیاآپریشن البدر میں 3500 ریکارڈ یافتہ مجرمان گرفتار کر لیے گئے ایڈیشنل آئی جی نیانٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، سیکیورٹی بارے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کو محفوظ سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات ہیں اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھی معاونت حاصل ہے انہوں نے کہا ہر طرح کے حالات میں امن کی فضا کو بحال رکھنا پولیس کی زمہ داری ہے اور جنوبی پنجاب میں پر امن حالات کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سخت فیصلے بھی کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے خود میدان عمل میں ہیں۔