سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا بہاولپور کادورہ،ملاقاتیں 

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا بہاولپور کادورہ،ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،بہاولپور(سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بہاولپورکے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔محکمہ زراعت کے تحت جاری فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور آئی پی ایم پروگرام کے تحت لگائے گئے کپاس کے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 فیلڈز کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کپاس کی چھدرائی، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور ضرر رساں کیڑوں کے موثر تدارک سمیت دیگر کاشتکاری امور بروقت انجام دینے بارے کاشتکاروں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔ بہتر پیداوا رکیلئے کھیت میں پودوں کی مناسب تعداد ضروری ہے۔ کاشتکار فصل کو کھاد ڈالنے سے پہلے چھدرائی کا عمل مکمل کریں تاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد برقرار رکھی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی شدت میں اضافہ کے باوجود کپاس کی موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے۔ کاشتکار فصل کی نشوونما کے ابتدائی 60 سے 70 دن کسی بھی قسم کے کیمیائی زہر کا سپرے کرنے سے اجتناب کریں جبکہ پودے پر پہلی ڈوڈی بننے پر تمباکو کا سپرے کریں تاکہ سفید مکھی، تھرپس اور چست تیلہ کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ مفید کیڑوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ کپاس کی دشمن سفید مکھی متبادل میزبان پودوں پر اپنی افزائش کے عمل کو بڑھا رہی ہے اور سازگار ماحول ملتے ہی یہ کپاس کی فصل پر منتقل ہوگی۔ سفید مکھی کو میزبان پودوں پر کالونی بننے سے پہلے ہی کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل پر بعض مقامات پر سفید مکھی اور چست تیلہ کے ہاٹ سپاٹس مشاہدہ میں آرہے ہیں۔ فصل پر ہاٹ سپاٹس کی ٹریٹمنٹ کیلئے ابتداء میں صرف پلانٹ ایکسٹریکٹس کا سپرے کیا جائے۔ اگر ضرر رساں کیڑوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ناگزیر ہوا تو کاشتکار صرف سفارش کردہ موثر زہریں ہی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایم پروگرام کے تحت کپاس کے نمائشی کھیتوں میں ٹرائیکو گراما اور کرائی سو پرلا کے کارڈ لگانے کا یہ سازگار موسم ہے۔ کارڈز پودے کے نچلے حصے پرلگائیں تاکہ دوست کیڑوں کو دھوپ سے بچایاجاسکے۔