کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر نے مدعو کرلیا

کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر نے مدعو کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر نے مدعو کرلیا۔ کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے تصدیق کی ہے کہ 13 جون کو صدر عارف علوی سے ملاقات کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔شہروز کاشف حال ہی میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کرکے نیپال سے لاہور لوٹے ہیں، انہوں نے اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں جس میں ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو شامل ہیں۔قبل ازیں شہروز کاشف کے والد نے حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن کوئی سرپرستی نہیں کرتا۔