رضوان نے کوہلی سے پہلی ملاقات بارے خاموشی توڑ دی

رضوان نے کوہلی سے پہلی ملاقات بارے خاموشی توڑ دی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔وکٹ کیپر  بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میچ میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کے عاجزانہ رویے کی کھل کر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا جب میں کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ویرات سے مل رہا تھا، میں نے ان کے بارے میں جس طرح کی باتیں سنی تھیں کہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی مجھے بتایا کہ‘کوہلی کا مزاج جارحانہ ہے’لیکن جس طرح وہ میچ سے پہلے اور بعد میں مجھ سے ملے وہ حیرت انگیز تھا۔ مزید کہا کہ سابق بھارتی کپتان کرکٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر میں انہیں‘ہمارا ویرات کوہلی’کہوں تو یہ درست ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -