ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منظوری عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا
خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ(ن)کے گڑھ سمجھے جانے والے ہزارہ ڈویژ ن کے لئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے کہنے پر ہزارہ الیکٹرک سپلائی اور ایبٹ آباد کے لئے موٹروے انٹرچینج کی منظوری دے دی۔ ہزارہ ڈویژن میں بجلی کا نظا م گزشتہ کئی دہائیوں سے مسائل کا شکار تھا کیونکہ پشاور الیکٹرک سپلائی ہزارہ ڈویژن کے بجلی کے معاملات کی نگرانی کر رہا تھا اور عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پشار کا رخ کرتے تھے جنہیں سخت مسائل کا سانا ہونا یہی وجہ ہے کہ کہ الیکٹر سپلائی کے قیام سے ہزارہ ڈویژن کے لاکھوں لوگوں کو ان کی دہلیز پر ان کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی ا ور یہ مدد فرہم کی جائیگی جس کی وجہ سے ہزارہ ڈویژن میں بجلی کا تعطل،لوڈشیڈنگ اور وہاں پر عوامی مسائل کے حل میں نا صرف مدد ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی ان کو فراہم آئیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مانسہرہ کے جلسے میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی،میڈیکل کالج اور موٹروے کیلئے شملہ ہل انٹرچینج کی منظوری دے کر ہزارہ کے عوام کے دیرینہ مطالبات پورے کر دیئے اور ہزارہ کے عوام عمر بھر خادم پاکستان کے مشکور رہیں گے۔اس مہنگائی کے دور میں نوجوانوں کو ڈاکٹر بننے کیلئے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے تھے اب غریب والدین کے ذہین بچے بھی ڈاکٹر بنیں گے اور سرکاری میڈیکل کالج میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے اور مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے اعلان سے ہزارہ کے نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کی نئی راہیں کھلیں گی۔ خادم پاکستان کے اس اقدام کو ہزارہ بھر میں سراہا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور و ممتاز سیاستدان مرتضیٰ جاوید عباسی کی کوششوں سے وزیراعظم نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی اور موٹروے شملہ ہل انٹرچینج کی منظوری دی جس سے ہزارہ میں بجلی کے مسائل حل ہوں گے۔انٹرچینج کی منظوری سے ایبٹ آباد شہر کو موٹروے سے آمد و رفت میں بہت آسانی پیدا ہو جائے گی اور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہزارہ میں بجلی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ترتضیٰ جاوید عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا ہزارہ ایکسپریس وے کا تحفہ عوام کو دیا تھا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے شیروان کے 38دیہات کے لئے سوئی گیس کے منصوبوں کو روکا اور فنڈز لیپس ہو گئے۔عمر ایوب کے والد کو ہزارہ اور ایبٹ آباد کے عوام نے ہمیشہ سلام پیش کیا اور سرخرو کیا ان کو کیا دشمنی تھی کہ حویلیاں گرڈ سٹیشن کے کام کو بند کیا۔ہمیشہ ان لوگوں نے اپنے مفادات اور حلقوں کی سیاست کی۔مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی۔دنیا کا 17واں ڈرائی پورٹ حویلیاں جس کی منظوری2017ء میں دی گئی تھی اس کو بھی روکا گیا اور یہ مفاد پرست لوگ ہزارہ کے خیر خواہ نہیں ہیں اپنے ذاتی مفادات ان کو عزیز ہیں۔
٭٭٭
مانسہرہ میں میڈیکل کالج سے نوجوانوں کے ڈاکٹر بننے کی خواہش پوری ہوجائے گی