یوٹیوب کے زیر اہتمام پاکستانی کانٹنٹ کرییٹرز کے ساتھ پہلا تخلیق کار گول میز
لاہور(پ ر) مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، یوٹیوب (YouTube) کی جانب سے ایک ورچوئیل پاکستان تخلیق کار گول میز مل کا اہتمام کیا گیا،جو یوٹیوب کی جانب سے اِس نوعیت کی پہلی تقریب تھی۔ اس ملاقات میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور چار معروف پاکستانی یوٹیوبرز نے شرکت کی جن میں ڈَکی بھائی(Ducky Bhai)، سَم تھنگ ہاٹ(Something Haute)، سسِٹرولوجی(Sistrology) اور اسٹریٹ فوڈ پی کے(Street Food PK) شامل تھیگفتگو کا آغاز گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر،فرحان ایس قریشی نے کیاجنھوں نے کانٹنٹ کرییٹرزور میڈیا کو موثر معلومات فراہم کیفرحان قریشی نے کہا:”پاکستانی یوٹیوب چینلز کے 55 فیصد سے زیادہ ناظرین ملک سے باہر ہیں۔ یہ تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی یوٹیوبرز (YouTubers)کا تخلیق کردہ مواد پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیفرحان قریشی نے مزید بتایا کہ اس تعداد میں مجموعی طور پر35 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیونکہ 300 سے زیادہ چینلز کے پاس اب 1 ملین سے زیادہ سبسکرا ئبرز ہیں۔ اْنھوں نے مزید بتایا کہ 4500 سے زیادہ یوٹیوب چینلز کے پاس اب 100,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، جن کی شرح میں 45 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔