امریکہ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اولین ترجیحات میں شامل، مسعود خان

 امریکہ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اولین ترجیحات میں شامل، مسعود خان

  

 واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تجارتی حجم میں اضافہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات ہیں، امریکا میں موجود تقریبادس لاکھ پاکستانی کمیونٹی ہمارا اہم اثاثہ ہے جو ایک طرف پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیرمسعود خان سے امریکن پاکستان بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی جس میں چئیرمین  ذیشان الطاف لوہیا کی قیادت میں معیشت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات وفد میں شامل تھے۔ پاکستانی سفیر نے مسعود خان نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے ان کے عزم اور دلچسپی کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین موجود کاروباری مواقع، ملکی برآمدات خصوصا ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل و دیگر روایتی وغیر روایتی شعبہ جات میں برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کیساتھ درپیش دقتوں کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں موجود تقریبادس لاکھ پاکستانی کمیونٹی ہمارا اہم اثاثہ ہے جو ایک طرف پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے وہاں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا شمار پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی میں کیا جاتا ہے، چھ ارب ڈالر سالانہ برآمدات کا حجم حوصلہ افزا ہے تاہم موجودہ اعدادو شمار میں تین گنا اضافے کا ہدف مقررکیا ہے جس کیلئے مشترکہ طورپر کوشش کی جائے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تجارتی حجم اور پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کو برے کار لاتے ہوئے جہاں نئے مواقع تلاش کیے جائیں وہاں امریکی صارفین کی توجہ کا مرکز بننے والی پاکستانی مصنوعات کو بھرپور انداز میں متعارف کرایا جائے۔

مسعود خان 

مزید :

علاقائی -