بجلی، گھی، پٹرول،ڈالر مہنگا ہوگیا،یہ ہے شہبازسپیڈ؟، فرخ حبیب

بجلی، گھی، پٹرول،ڈالر مہنگا ہوگیا،یہ ہے شہبازسپیڈ؟، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسپیڈنگ ملک کو بڑے بحران کی طرف لے کرجارہی ہے، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، فیکٹریاں بند، مزدور بیروزگار ہوگئے، ایسی شہبازسپیڈ نہیں چاہیے۔ فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ شہباز سپیڈ عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے لگائی تھی؟ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بجلی47 فیصد بڑھ گئی، گھی 200روپے بڑھ گیا، یہ ہے شہباز سپیڈ، پیٹرول کی قیمت میں 60روپے اضافہ ہوگیا، یہ ہے شہبازسپیڈ، سٹاک ایکس چینج گرگئی، ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا، نیب میں ترامیم کر کے این آر او ٹو لیا گیا، سیمنٹ کی قیمت میں 16فیصد اضافہ ہوگیا، 2ماہ میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔
 فرخ حبیب

مزید :

علاقائی -