فیصل آباد انسٹییٹوٹ آف کارڈیالوجی ٹھیکہ جات کیس، وکلاء بحث کیلئے طلب

 فیصل آباد انسٹییٹوٹ آف کارڈیالوجی ٹھیکہ جات کیس، وکلاء بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصل آباد انسٹییٹوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن کا سامان فراہم کرنے کے ٹھیکے میرٹ کے برعکس دینے کے معاملے پر فریقین کے وکلاء کو 10جون کو بحث کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے قراردیا کہ آخری موقع دیا جارہا ہے اگر آئندہ سماعت پرجواب وضاحت عدالت میں جمع نہ کروایا تو معاہدے پر عمل درآمد روک دیا جائے گا،نجی کمپنی کی جانب سے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے قانون کے برعکس ٹھیکہ منسوخ کیا اور نئی کمپنی کو غیر قانونی طور پر سامان فراہم کرنے کا ٹھیکہ دے دیا۔عدالت سے استدعاہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نئے ٹھیکے دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 ٹھیکہ جات کیس

مزید :

علاقائی -