ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے والد کی درخواست پر اعتراض عائدکردیا

ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے والد کی درخواست پر اعتراض عائدکردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی،دعا زہرا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک درخواست کے ذریعے استدعا کی کہ ان کی بیٹی کی ساس ہونے کا دعویٰ کرنے والے خاتون کی درخواست غیر موثر ہونے پر مسترد کر دی جائے، اس سے پہلے خاتون نے درخواست دائر کی تھی کہ پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے،رجسٹرار آفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کی۔

 اعتراض عائد

مزید :

علاقائی -