ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع،ابتدائی فہرستیں جاری 

   ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع،ابتدائی فہرستیں جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے چار صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں، چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر گزشتہ روز  112 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی 167سے نذیر چوہان سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی پی 168 سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی پی 170 سے کل 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اورپی پی 158 سے پی ٹی آئی 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا آغاز آج 9جون سے شروع ہوگا جو 11جون تک جاری رہے گااورحتمی فہرستیں 24جون کو آویزاں کی جائیں گی۔

ضمنی انتخابات 

مزید :

علاقائی -