قلعہ سیف اللہ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 22افراد جاں بحق، بچہ شدید زخمی 

قلعہ سیف اللہ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 22افراد جاں بحق، بچہ شدید زخمی 

  

       کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 22افرادجاں بحق ہوگئے۔بدنصیب مسافر وین لورالائی سے ژوب  جا رہی تھی‘مرنے والوں میں 5خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں‘ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی‘ امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے لیویز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے‘وزیر اعظم شہباز شریف‘ گورنر‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ پر افسوس  کا اظہار کیا ہے‘واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے، جس کی حالت نازک ہے۔ امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ مسافر وین لورالائی سے ژوب جاری تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور اختر زئی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ دوسری جانب المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم شہباز شریف‘ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت سیاسی قائدین نے افسوس ا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

22افراد جاں بحق

مزید :

علاقائی -