قومی ایئرلائن کا کوالالمپور کیلئے  فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال 

قومی ایئرلائن کا کوالالمپور کیلئے  فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال 

  

 لاہور(این این آئی)قومی ایئرلائن نے کوالالمپور کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا۔ پی آئی اے کوالالمپور کیلئے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کرے۔لاہور سے 26جون کو کوالالمپور کیلئے پرواز اڑان بھرے گی۔پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باقو کیلئے بھی فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا،پی آئی اے ہفتہ وار4پروازیں باکو کیلئے آپریٹ کرے گی،اسلام آبادسے1،لاہور سے2اور کراچی سے 1پرواز آپریٹ کی جائیں گی۔کورونا وائرس کی وجہ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

قومی ایئرلائن

مزید :

علاقائی -