وفاقی بجٹ میں عمران خان کا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں عمران خان کا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کی تجویز

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 9ہزار 500ارب کے قریب ہوگا، قومی ترقیاتی بجٹ 2184ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 585ارب، سندھ کا 355ارب 38کروڑ، خیبر پختونخواکا تقریبا 300ارب، بلوچستان کا 143ارب 53کروڑ روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12ارب 4کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال صحت کے 32منصوبے جاری رکھنے اور ان منصوبوں کیلئے 11ارب 44کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی سابق وزیراعظم عمران خان کا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کی تجویز ہے اور صحت سہولت پروگرام کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ پمزمیں ایمرجنسی سینٹر کے جاری منصوبے کیلئے ایک ارب روپے اور اسلام آباد میں جناح اسپتال کی تعمیر کیلئے 2 ارب روپے  مختص کرنے کی توقع ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سینٹر فارایکسیلینس فارگائنی راولپنڈی کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے۔دوسری جانب مالی سال 2021-22کا قومی اقتصادی سروے جمعرات کو جاری کیا جائیگا۔معاشی شرح نمو 4.8فیصد اور ہدف کے مقابلے 6فیصد رہی، مہنگائی کو 8فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف پورا نہ ہوا اور 13فیصد سے تجاوز کرگیا۔

وفاقی بجٹ

مزید :

علاقائی -