جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا مطالبہ

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے نیب اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی زیرصدارت اجلاس میں یہ مطالبہ کیاگیاہے،اجلاس میں سول سوسائٹی,وکلا سمیت دیگر کی شرکت کی،اجلاس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب کے قیام سے لے کر اب تک تعینات اعلیٰ افسران کے اثاثے بھی پبلک کئے جائیں۔

،نیب آرٹیکل 19 اور 19(اے)کے تحت معلومات ویب سائٹ پر جاری کرے،اظہر صدیق نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب ڈیبوٹیشن پر آئے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرے،اگر 7 دنوں میں معلومات پبلک نہیں کی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

نیب افسران 

مزید :

علاقائی -