ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 2گاڑیاں، 3موٹر سائیکلیں چو ر لے اڑے

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 2گاڑیاں، 3موٹر ...

  

        لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا۔ جنوبی چھاؤنی میں 4 ڈاکو، عارف کی فیملی کو یر غمال بنا کر5لاکھ 15ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم چور ارسلان کے گھر سے تالے توڑ کر 9لاکھ50 ہزار مالیت کی نقد ی, طلائی زیورات، الیکٹرانکس کا سامان اور پرائز بانڈ چوری کر کے فرار ہو گئے.نصیر آباد کے علا قہ میں ڈاکو فراز کی دکان سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے شادباغ میں ڈاکو علی حیدرسے 80ہزار روپے اور موبائل فون گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکو حبیب سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکو طاہرسے16ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا اور ستوکتلہ سے گاڑیاں اور جوہر ٹاؤن،لاری اڈا اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -