اے جی آفس 28 کروڑ روپے خورد برد کیس،آئندہ سماعت پر مزید گواہان طلب

   اے جی آفس 28 کروڑ روپے خورد برد کیس،آئندہ سماعت پر مزید گواہان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد کیس میں آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو جرح کے لیے طلب کر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالت میں مزید دو گواہان کا بیان قلمبند کیا گیا۔،ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکا رکیاہے۔
،نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خورد برد کی، ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خورد بردکی، ملزمان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پٹرول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کی، ملزمان میں قمرزمان، وینڈر وقار علی، طاہر حسین،سینئر ایڈیٹر اعظم نواز،احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم وغیرہ شامل ہیں،دو ملزمان کی جانب سے پلی بار گینگ کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

 خورد برد کیس

مزید :

علاقائی -