بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل 

بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کے قتل کرنے کے الزام میں کو موت کی سزاپانے والے شوہر کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا،مسٹرجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ محمد اعظم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی،اپیل کنندہ محمد اعظم کے خلاف پولیس نے2015 ء میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا،وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس سزائے موت کا حکم سنایا،فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بیوی کے بعدقتل کرنے کے الزام میں چشم دید گواہوں کی موجودگی ظاہر نہ ہونے پر مجرم محمد اعظم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کاحکم دے دیاہے۔

 قاتل شوہر

مزید :

علاقائی -