جعلی ادویات کیس میں 3 ملزم8 سال بعد بری

 جعلی ادویات کیس میں 3 ملزم8 سال بعد بری

  

لاہور(نامہ نگار)چیئر مین ڈرگ کورٹ نوید رانا نے جعلی ادویات کے مقدمہ میں فارماوائس کمپنی کے مالک چودھری نادر سمیت 3 ملزموں کو8 سال بعد بری کر دیا،ملزموں  کے خلاف 2014 ء میں جعلی ادویات بنانے کا مقدمہ درج ہوا تھا، ڈرگ انسپکٹر گنگا رام ہسپتال جنرل ہسپتال اور میڈیکل سٹورڈپو نے عدالت میں چالان جمع کرویا، فارماوائس کمپنی پر جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے کا الزام تھا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -