آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کرپٹ ملازمین کے خلاف متحرک

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کرپٹ ملازمین کے خلاف متحرک

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کرپٹ ملازمین کے خلاف متحرک ہو گئے۔ محسن علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور اللہ توکل وارڈر ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک سال کی ترقی روک لی گئی ہے۔جبکہ امین ثاقب اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، صدف ارشد لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور لبنی' شہزادی لیڈی وارڈر سنٹرل  جیل لاہور کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے-محمد فہیم اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک سا ل کی ترقی روک لی گئی ہے-وارڈرذ محمد شہزاد،  محمد خالد،  محمد یونس،  محمد اسحاق، عبدالغنی اور نو بہار کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر نوکری  سے برخاست کیا گیا تھا، آئی جی جیل خانہ جات کو اپیل دائر کرنے پر معمولی سز کے ساتھ نوکری پر بحال کر دیا گیا ہے-جبکہ انور سادات سابقہ ڈرائیور ڈسٹرکٹ جیل قصور کی اپیل جواز قابل قبول نہ ہونے پر خارج کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -