سی آئی اے پولیس چوہنگ کی کارروائی، 3 ریکارڈ یافتہ ڈکیت گرفتار

   سی آئی اے پولیس چوہنگ کی کارروائی، 3 ریکارڈ یافتہ ڈکیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار)ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 3ملزمان سی آئی اے پولیس چوہنگ نے گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں خرم شہزاد، مدثر اور علی شیر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 6موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی و راہزنی کی متعدد مقدمات درج ہیں۔انچارج سی آئی اے چوہنگ فاروق اصغر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گینگ کو گرفتار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے سی آئی اے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔
سی آئی اے چوہنگ

 روکا جائے۔
 والڈ سٹی اتھارٹی

مزید :

علاقائی -