ماڈل ٹاؤن ڈویثر ن،نیو انارکلی پولیس کی کارروائی،تین منشیات فروش گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویثر ن،نیو انارکلی پولیس کی کارروائی،تین منشیات فروش گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویثر ن میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے کوٹ لکھپت پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ملزم اصغر اورمیر کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس، 25 چوری ہوئے موبائلز،موٹریں، گھڑیاں، 210 گرام ہیروئن، 550 نشہ آور انجکشن برآمد ہوئے۔ دریں اثناء نیو انارکلی پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار کر لیے۔نیو انارکلی پولیس نے ملزم زبیر عرف زبیری کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1410 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -