یوریا بیگز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

یوریا بیگز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یوریا بیگز کو اسمگل کرتے ہوئے پورا ٹرک پکڑ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ آصف حسین نے ریونیو ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کی اور نزد سندر اڈہ  یوریا کے 1200 بیگز ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ آصف حسین نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یوریا بیگز کو ضبط کرنے کے بعد عام مارکیٹ میں مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کروایا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -