مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تین روزہ کانووکیشن 17جون کو شروع ہو گا

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تین روزہ کانووکیشن 17جون کو شروع ہو گا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی تربیتی کنونشن 17، 18 اور 19 جون کو ہوگا جس میں ملک بھر سے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان سے شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزازالحق عباسی نے 2 روزہ دورہ لاہور میں مختلف کالج یونیورسٹیز اور مدارس کے طلباء  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنے کارکنان کی تربیت اور ان کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کرنے کے لئے مختلف مواقع پر تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے جس کا بنیادی مقصد اپنے کارکنان کی تربیت ہے اسی حوالے سے مسلسل طعنے زیشن پاکستان مرکزی تربیتی کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے مرکزی تربیتی کنونشن سے قبل دعوتی مہم کے سلسلے میں  مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ذمہ داران چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے  ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جذبہ حب الوطنی سے سرشار نوجوان نسل کی ایسی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم علامہ اقبال کا حال ہیں اور ان بنانے کے لیے کوشاں ہے ایم سو پاکستان سے وابستہ ہر نوجوان مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا سعادت سمجھتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -